8 جون 2013 - 19:30
قبل از وقت انتخابات کامطالبہ مسترد

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے قبل از وقت انتخابات پر مبنی اپوزیشن کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے کل ایک کانفرنس میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر مبنی حکومت مخالف جماعت Nationalist Movement Partyکے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی کی حکومت بدستور اپنا کام جاری رکھے گی۔ اور قبل از وقت انتخابات کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ اردوغان نے مزید کہا کہ ترکی بھر میں ہونے والے مظاہرے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا باعث نہیں بنیں گے۔دریں اثناء لاکھوں افراد نے استنبول میں تقسیم اسکوائر میں حکومت کے خلاف متعدد بار جلوس نکالے ۔ واضح  رہے کہ ترکی بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کا دائرہ پھیلنے کے بعد Nationalist Movement Partyنے قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کامطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲